سوہاوہ

گورنمنٹ پرائمری سکول دیوان حضوری سوہاوہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

سوہاوہ: گورنمنٹ پرائمری سکول دیوان حضوری میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، سکول کے بچوں نے تلاوت ، نعت ، تقاریر ، ملی نغمے اور مزاحیہ خاکے پیش کئے،مہمان خصوصی عوامی ویلفیئر سوسائٹی دیوان حضوری کی چیئرپرسن مسزشاہد اعوان نے کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات جبکہ غریب اور نادار بچوں میں یونیفارم تقسیم کئے،والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کراکے انکا مستقبل محفوظ بنائیں، مہمان خصوصی کا شرکاء سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزگورنمنٹ پرائمری سکول دیوان حضوری میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ پروقار تقریب میں بچوں نے تلاوت ، نعت، تقاریر ، ملی نغمے اور مزاحیہ خاکے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔مہمان خصوصی عوامی ویلفیئر سوسائٹی دیوان حضوری کی چیئرپرسن مسزشاہد اعوان نے کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات جبکہ غریب اور نادار بچوں میں یونیفارم تقسیم کئے۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں کی بہ نسبت سرکاریسکولوں میں طلبہ و طالبات کی تعداد انتہائی کم ہے حالانکہ سرکاری سکولوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ تعینات ہوتے ہیں ،بڑی آبادی پر مشتمل ہمارے گاؤں میں لڑکیوں کے لئے سرکاری مڈل یا ہائی سکول کا نہ ہونا بھی اسی وجہ سے ہے کہ پرائمری سکول کی مطلوبہ تعداد کم ہے جس کی وجہ سے اس کو اپ گریڈ نہیں کیا جا سکتا۔میری گاؤں کے تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں داخل کرائیں تاکہ انکے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button