جہلم

محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی سی جہلم نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہروں سمیت دیہی علاقوں میں بھی خصوصی توجہ دیں،زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ کریں اورگلی محلوں میں پانی ہر گز کھڑا نا ہونے دیں۔

انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا ری رکھیں ،ہاٹ سپاٹس مقامات پر چیکنگ کریں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔

اس موقع پرسی اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،چیف افسران ایم سیز اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے انہوں نے ایم سیز کو ڈینگی کے حوالے سے اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close