جہلم

تبدیلی سرکار کا سال کے دوسرے ماہ کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا تحفہ دے دیا

جہلم: تبدیلی سرکار کا سال کے دوسرے ماہ کے آغاذ پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا تحفہ دے دیا۔ شہری سارا دن ہوٹلوں ، چوک چوراہوںمیں حکمرانوں کی پالیسیوں کو کوستے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف برسر اقتدار آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات 50 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرتی رہی ، اڑھائی سال سے پی ٹی آئی کی حکومت برسراقتدار ہے اور حکمرانوں نے عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے شہریوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

اڑھائی سال قبل جو ادویات 50 روپے میں میسر تھیں آج ساڑھے 3 سو روپے میں فروخت ہورہی ہیں جس کیوجہ سے غریب جینے کی بجائے موت کو ترجیح دے رہا ہے۔

شہریوں نے حکمرانوں کے خلاف گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تھے اس وقت شہریوں کو ریلیف دینے کے بلند و بانگ دعوے کیا کرتے تھے ، اڑھائی سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے کسمپرسی کی زندگیاں گزار رہے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کی حالت پررحم کیا جائے اوراشیاء خوردونوش سمیت ادویات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کی جائے تاکہ شہری باوقار طریقے سے اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button