دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 19 افراد کورونا وائرس سے متاثر، ایک مریض انتقال کر گیا

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج جہلم میں مزید 19 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ ایک مریض انتقال کر گیا۔

اس وقت ضلع بھر میں 75 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 10 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 52769 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1319 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1200 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کورونا وائرس سے 34 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 38616 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 825 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 25 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 50 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button