دینہاہم خبریں

دینہ کے قریب تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی، 3 افراد شدید زخمی

دینہ: جی ٹی روڈ پر گجرات سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے قلابازیاں کھاتی ہوئی اُلٹ گئی ،3افراد شدید زخمی ،کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گجرات سے راولپنڈی کی طرف جانے والی کار جب دینہ کے قریب چک اکا کے مقام پر پہنچی تو اچانک کار موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی اُلٹ کر نالے میں جا گری ،جس سے کار میں سوار 3افراد زخمی ہو گئے ،حادثہ میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔

یاد رہے کہ چک اکا موڑ پر آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں جس سے کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے ہیں شہریوں نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لئے یہاں پر موٹر پولیس کو مستقل کھڑا کیا جائے تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button