جہلم

جہلم میں مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 502 ہو گئی

جہلم: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 19163 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 502 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک 486 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 487 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 425 افراد کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 1375 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1220 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 152 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 12006 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 9631 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 2375 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button