جہلم

ضلع بھر میں تمام دوکانداروں کو آٹے کی قیمتوں کو مقرر کرنے کی ہدایات دی جا چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: جہلم سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بیس کلو آٹے کے تھیلے ایکس مل نرخ 783روپے اور پرچون قیمت805روپے مقررہے ، اگر جہلم میں کسی کو شکایت ہے تو ہم سے رابطہ کیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کیا ہے ، انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں تمام دوکانداروں کو آٹے کی قیمتوں کو مقرر کرنے کی ہدایات دی جا چکی ہیں، اس ضمن میں فلورمل مالکان کا تعاون بھی حاصل ہے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم کے شہری شکایات کی صورت میں 080060606 پر یا پھر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنراور ڈپٹی کمشنر دفتر میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرنے اور نرخوں کے ریٹ لسٹ مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button