ڈومیلی کے نوجوان نے راولپنڈی بورڈ سے میٹرک میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے علاقے کانام روشن کردیا

0

ڈومیلی: راولپنڈی بورڈنے میٹرک 2019کارزلٹ جاری کردیا، اس رزلٹ میں تحصیل سوہاوہ تھانہ ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ جمال الکرم کے طالب علم حافظ محمد نجم الکرم احمد ولد علامہ مولاناتمریز چشتی نے راولپنڈی بورڈ آرٹس گروپ میں955نمبرلیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی،جس پر انہیں راولپنڈی میں ہونے والی ایک تقریب میں میڈل سے نوازا گیا۔

اہلیان علاقہ کے لوگوں ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ کے اساتذہ اکرام اور دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے اساتذہ اکرام نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر طالب علم محمدنجم الکرم احمدکو مبارکباد پیش کی اور اساتذہ اکرام کو خراج تحسین پیش کیا۔

طالب علم محمدنجم الکرم احمدنے اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب محنت میرے اساتذہ اور والدین کی ہے ،جن کے بدولت آج میں نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کردیا،انشاء اللہ آئندہ بھی پوزیشن حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

طالب علم نے کہا کہ میری باقی تمام نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی سخت محنت کریں، دل کے ساتھ پڑھائی کریں اللہ کامیابی دے گا،حوصلہ ہوتو منزلیں آسان ہوتی ہیں ،جوبھائی دوست اس رزلٹ میں فیل ہوئے وہ پھر کوشش کریں کامیانی ضرور ایک دن مل ہی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.