ڈومیلی

ڈومیلی کے علاقے پدھری اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو، انتظامیہ غائب

ڈومیلی کے علاقے پدھری اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو، انتظامیہ غائب، ضرورت اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی، مرغ گوشت 4 سواورچینی 110روپے تک فروخت ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ ڈومیلی کے علاقے پدھری اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا،پرائس کنٹرول کمیٹیاں علاقے سے بلکل غائب  دیکھائی دیتے ہیں،علاقے کی غریب عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے۔

پدھری،لبانہ ہیل،جوڑچوک سمیت دیگر علاقوں میں ضرورت اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،انتظامیہ ریٹ لسٹ کو عملدرآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ریٹ لسٹ پر مرغ گوشت 320روپے لیکن مارکیٹ 380 سے 400 روپے تک فروخت کیاجا رہا ہے جبکہ مٹر 60 روپے، ٹماٹر 80روپے، آلو60روپے کلو فروخت کئے جا رہے ہیں، اسکے علاوہ انڈے 210 روپے درجن، چینی 110 روپے فروخت کی جا رہی ہے، اس مہنگائی سے علاقے کی غریب عوام بھی تنگ آچکی ہے، ٹائیگرفورس کی جانب سے بھی شکایات انتظامیہ تک پہنچنے کے باوجود بھی انتظامیہ خاموش دیکھائی دیتی ہے۔

علاقے کی عوام نے ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید اور نائب تحصیلدار محمد شبیر سے اپیل کی ہے کہ شہر کیساتھ ساتھ دور دراز پسماندہ علاقوں کی غریب عوام پر بھی نظرکی جائے۔ ہم کو زندہ ذبح کیاجارہاہے۔ نوٹس لیکر اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرایا جائے تا کہ غریب عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button