جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

0

دینہ: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے اے ایس آئی اظہر اقبال نے دوران گشت ملزم محمد ثاقب ولد حبیب الرحمان سکنہ دینہ سے280گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ صدر کے سب انسپکٹر قمر سلطان نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم عمر غفار سکنہ کھرالہ سے 1540گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ صدر کے اے ایس آئی غلام مجتبیٰ نے ملزم قادر علی ولد محمد امین سکنہ چونترہ جہلم سے 1540گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ چوٹالہ کے سب انسپکٹر طارق محمود معہPHPنے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم زاہد محمود ولد لیاقت علی سکنہ چوٹالہ سے1100گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے سب انسپکٹر عثمان تصدق نے دوران گشت ملزم رضوان جمیل ولد محمد جمیل سکنہ کھیوڑہ سے220گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سوہاوہ کے اے ایس آئی واجد حسین معہPHPنے دوران گشت و ناکہ بندہ ملزم محمد طارق ولد رفاقت علی خان سکنہ ضلع نوشہرہ سے بنددوق12بور معہ5عدد کاتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ منگلا کے اے ایس آئی حسن رضا نے بضمن تفتیش ملزم محمد یٰسین ولد میر زمان سکنہ جبہ تحصیل دینہ کے انکشاف پر بندوق12بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.