پنڈدادنخاناہم خبریں

پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ زلفی بخاری

پنڈدادنخان: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے پنڈدادنخان میں قلعہ نندنا کا دورہ کیا، زلفی بخاری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سمیت دیگر سرکاری افسران موجود تھے۔

زلفی بخاری اپنے دورے کے دوران قلعہ نندنا کو سیاحتی حوالے سے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان بھر میں سیاحتی مقامات کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ قلعہ نندنا پنڈدادنخان کو تاریخی اہمیت حاصل ہے، مشہور تاریخ دان ابو ریحان الیبرونی نے قلعہ نندنہ کے مقام کا دورہ کیا تھا جہاں پر انہوں نے دنیا کا قطر ناپا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button