جہلم

محمدی چوک جہلم میں پلازہ پر سے گرنے سے ایک نوجوان زخمی

جہلم: محمدی چوک میں العزیز پلازہ پر سے گرنے سے ایک نوجوان زخمی، ریسکیو 1122نے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں نوجوان ریحان جو کہ اپنے بھائی کے ساتھ العزیز پلازہ پر موجود تھا اس کے بھائی (جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے) نے غلطی سے اچانک اس کو چارمنزلہ پلازہ سے نیچے دھکیل دیا۔ جس کے نتیجے میں 22سالہ ریحان بلڈنگ سے نیچے گرکر زخمی ہوگیا اور اس کی کمر پر گہری چوٹ آئی۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button