سرکاری ہسپتالوں میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سیف انور جپہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے آر ایچ سی جلالپور شریف اور ٹی ایچ کیو پنڈ دادنخان کا گزشتہ رات اچانک دورہ کیا ۔ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری چیک کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل وارڈ، فارمیسی کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرزحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہدایات پر ہر صورت عمل کریں، ہر مریض کا بلڈپریشر، ٹمریچر چیک کیا جائے اور انکی میڈیکل ہسٹری بارے معلومات حاصل کرکے دوائی تجویز کی جائے۔

انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی با رے دریافت کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.