راجہ واجد زمان اور عمران بھائی کا سیاسی رہنماؤں پر روشنائی اور جوتے برسانے کی شدید مذمت

0

پڑی درویزہ: پاکستان مسلم لیگ ن سوہاوہ کے سماجی کارکن راجہ واجد زمان اور سرکردہ رہنما عمران بھائی نے ایک مشترکہ بیان میں سیاسی رہنماؤں پر روشنائی اور جوتے برسانے کی سخت مذمت کی ہے ۔

بیان میں کہا کہ مذکورہ عمل ایک غیر سیاسی اور غیر انسانی اقدام کے زمرے میں آتا ہے اس لیے ایسے اعمال کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے ایسے شر پسند عناصر کے خلاف مکمل طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ اس طرح کی سرگرمیوں نے ہماری سیاسی وجود متاثر نہ ہو نے پائے ۔

بیان میں کہا گیا ہے آئندہ الیکشن کا دور آنے والا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کی سیاسی ساکھ اور سیاسی سوچ کے متعلق کتنا غلط پیغام جارہا ہے ۔ اس لیے سب سے پہلے تو سیاسی جلسوں یا اجتماعات کے مواقع پر سخت سیکیورٹی کے اقدامات کی ضرورت ہے نیز ایسے غیر سیاسی سوچ کے مالک ذمہ داران کے خلاف واقعی باضابطہ طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ یہ راستہ بند ہو سکے ۔ تمام سیاسی زعماء کی عزت برابر ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.