سوہاوہ

سوہاوہ کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، بچے اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی

سوہاوہ: قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، بچے اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل، 2 خواتین معجزانہ طور پر بچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پنڈ متے خان کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ایک بچے اور خاتون سمیت تین افرد زخمی ہو گئے،موٹر سائیکل سوار شدید زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،خاتون کارڈرائیور اور بچہ بھی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

حادثہ موٹر سائیکل سوار کے غلط یو ٹرن لینے پر ہوا ،موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے کارکھائی میں جا گری ، کار میں سوار دو خواتین معجزانہ طور پر بچ گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button