جہلم

جہلم پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ایاز محمود SHOتھانہ سول لائن ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد فیاض تھانہ سول لائن اور ان کی ٹیم نے ہمراہ لیڈی کانسٹیبل محلہ اسلام پورہ جہلم میں کامیاب ریڈ کر کے بد نام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ شاہ زیب زوجہ محمد شاہ زیب ساکن محلہ جادہ جہلم سے 1کلو 500گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 1740روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ملزمہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی کاوشوں کو سراہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button