جہلم

ضلع جہلم میں کورونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کا تناسب 3.3 فیصد ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ضلع میں کوروناوائرس کی مجموعی صورتحال اور دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ہیلتھ سہولیات میں اضافہ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے مختص بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جبکہ طبی عملہ کو کوروناویکسی نیشن کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع جہلم میں 9 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع میں کور ونا کے مجموعی مثبت ایکٹیو کیسز کی تعداد 127ہو گئی ہے جبکہ پازیٹیو کیسز کا تناسب 3.3 فیصد تک ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button