پنڈدادنخاناہم خبریں

آصف کھوکھر کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب پنڈدادنخان کی تاریخ کا بڑا سیاسی اکٹھ بن گیا

پنڈدادنخان: ملک آ صف کھوکھر کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب پنڈدادنخان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا سیاسی اکٹھ بن گیا،شیر بکری نے ایک گھات پر پانی پیا ،مسلم لیگ ن، پی پی پی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، ق لیگ اور دوسری مذہبی و سیاسی جماعتوں نے خوش گوار موڈ میں ایک جگہ بیٹھ کر کھانا کھایا، ملک آ صف کھوکھر نہایت مخلص اور باکردار انسان ہیں ان کی محبت ہمیں کھنچ لائی ہے، ملک آ صف کھوکھر کی دختر اخترکی شادی کی تقریب اہل علاقہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

تقریب میں شرکاء کا موقف تقریب میں شرکاء اپنے من پسند سیاسی لیڈروں کے ساتھ سلفیاں بنواتے رہے ان سب سیاسی ،مذہبی اور صحافیوں کو ایک جگہ اکھٹا کرنا ملک آصف کھوکھر کی خوش اخلاق ،باکردار اور ہر دل عزیز شخصیت کا کمال ہے انہوں وہ کام کر دکھایا جو جوئے شیر لانے کے برابر ہے اور اپنی مثال آپ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادن خان کھیوڑہ کی معروف سماجی شخصیت نامور صحافی چیف ایڈیٹر روزنامہ انصاف اسلام آباد کی لخت جگر کی شادی خانہ آبادی ڈاکٹر حافظ شہزاد مزمل سے طے پا گئی، رخصتی کی ایک بہت بڑی تقریب بن رضیہ میرج حال پنڈدادن خان میں منعقد ہوئی تقریب میں سیاسی ،سماجی،ادبی،صحافتی شخصیات کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شادی کی تقریب کی خاص بات یہ بن گئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے بہت بڑی بڑی سیاسی شخصیات کی آمد شروع ہو گئی اور شادی کی تقریب ایک بہت بڑا سیاسی اجتماع بن گیا اور اس تقریب میں شیر بکری نے ایک گھات پر پانی پیا مسلم لیگ ن پی پی پی جماعت اسلامی پی ٹی آئی ق لیگ اور دوسری مذہبی و سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں آپس میں نہایت خوشگوار موڈ میں گپ شپ لگاتے رہے اور ایک جگہ بیٹھ کر کھانا کھایاشادی کی۔

تقریب میں بہت ہی اعلی درجے کا کھانا دیا گیا جسے شرکا نے خوب مزے سے کھایا اور کھانے کی تعریف کی شادی کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ ضلع جہلم کے تمام صحافیوں نے بھی شرکت کی ان سب سیاسی ،مذہبی اور صحافیوں کو ایک جگہ اکھٹا کرنا ملک آصف کھوکھر کی خوش اخلاق ،باکردار اور ہر دل عزیز شخصیت کا کمال ہے۔

انہوں وہ کام کر دکھایا جو جوئے شیر لانے کے برابر ہے اور اپنی مثال آپ ہی ملک آ صف کھوکھر کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب پنڈدادن خان کی تاریخ کا حصہ بن گئی ہے اور ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اللہ پاک سے دعا ہے کہ دولہا اور دلہن کی ازواجی زندگی نہایت خوشگوار رہے اور رب جلیل ان پر اپنی رحمتوں کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے۔

شادی کی تقریب میں ملک عبدالعزیز اٹارنی پنجاب، چوہدری نذر حسین گوندل،چوہدری عابد اشرف جوتانہ،چوہدری لال حسین،حاجی اعجاز احمد،راجہ افتخار احمد شہزاد،راجہ ظفر اقبال جنجوعہ،پیر جمیل حیدر،چوہدری شفاقت،تبسم شاہین ڈار،چوہدری رضوان،فواد حسین چوہدری،عامر میر سلیم،باصر کھوکھر،ڈاکٹر محمد اختر نجمی،خلیل بٹ،شیخ زید،شیخ شکیل،چوہدری یعقوب،قاضی طارق،راجہ فخر حیات،راجہ کامران حیات،چوہدری آصف آف پنڈ جاٹہ،راجہ ذوالفقار حیدر،چوہدری جاوید بوٹا،عبدالعزیز،شیخ واحد گوگا،چوہدری ساجد امین،ملک فیصل عباس،ملک شوکت حیات،راجہ محسن کھوکھر،راجہ ناصر ہرن پور،چوہدری مظفر اقبال،شفقت بلال گوندل،راجہ محمود ملک محسن،خواجہ توکل حسین،ملک مصدق حسنین اسلم،چوہدری اصغر گوندل،چوہدری راشد گھرمالہ،

صحافیوں میں سے ڈاکٹر اعجاز اعوان، ثاقب محمود،نویدجٹ،چوہدری عابد، ڈاکٹر خلیل،یعقوب بٹ،اعجاز قریشی،عثمان غنی،مرزاحسن بیگ، سید اسد بخاری ملک ظہیر اعوان چوہدری اختر آرائیں،ملک نیئر اعوان،حکیم سید اختر شاہ بخاری،ملک رمضان،حاجی ظفر ریحان،راجہ نوبہار،شہباز بٹ،عمیر احمد راجہ،عابد مہر،عبدالرشید نمبردار،حاجی شوکت حسین،عبدالاحد احمد گوندل،حاجی مرزا نوید انجم،چوہدری یامین باگڑی،چوہدری ساجد ٹلوانہ،ملک ساجد حسین،محمد مشتاق رضا،میاں اطہر عمران،حاجی محمد ریاض،عابد قریشی،آصف حیات،مرزا وسیم وصی،شاہد بٹ،صفر علی صفر،طاہر ارشاد،حاجی ظفر ریحان،محمد عامر رفیق،چوہدری ڈاکٹر عابد صدیق ریحان،چوہدری راحت،عثمان بابو پرویز،حاجی عبدالجلیل کھوکھر،علی اصغر ملک،حاجی عابد ملک،حاجی عبید اللہ،ملک قمر بیگ،

راجہ صادق،ملک عمران مانی،ملک اعجاز حسنین،اسلم کونسلر،ڈاکٹر صابر حسین،ملک زاہد کونسلر،مرزاگلزار حسین،راجہ نور محمد،محمد رشید بٹ،ملک اجمل،خواجہ محمد حنیف،راجہ گلزار،ملک عبدالحفیظ،میاں اصغرمختار،محمد اقبال رضا،حافظ عبدالستار آزاد،حاجی محمد ریاض،محمد رفیق،ملک امین،حاجی محمد سلیمان،ظفر شاہ،ملک سجاد،ملک عرفان اعجاز،ملک دانیال خان،ملک ثقلین خان،تجمل خان،سخاوت شاہ،چوہدری رضوان بھلہ،راجہ حسنین،ملک وقار حسین،راجہ ولید،ملک نعیم پاشا،راجہ وسیم نمبردار،مرزا طفیل،ملک سعادت محموداعوان،ملک عبید انور،ملک شاہین،ملک فرحت مرزا،دلدار حسین،اللہ دتہ چوہان،ملک اعظم،ملک مصطفی مٹھو،چوہدری مسعود،محمد حنیف کے علاوہ متعدد اہم شخصیات کی شرکت۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button