جہلماہم خبریں

یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں کے اعزازیئے میں اضافہ کی تجویز زیر غور

جہلم: یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلروں کے اعزازیئے میں اضافہ کی تجویز زیر غور ، حکومت پنجاب کی طرف سے مقامی حکومتوں کو مزید فعال بنانے اور ان کے نمائندوں کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں جن کا اعلان جلد ہی متوقع ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مقامی حکومتوں کے اختیارات میں اضافہ کے لئے کلیدی فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلروں کے اعزازیئے میں اضافہ کی تجویز زیر غور آئی ۔ اس کے علاوہ یونین کونسل کی سطح پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی شق کو بحال کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں کسی بھی یونین کونسل کے اجلاس کو منعقد کرنے کے لئے اراکین کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی چار ممبران دس دن کے نوٹس پر اپنی یونین کونسل کا اجلاس بلا سکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button