ضلع جہلم پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی، تھانہ دینہ نے قتل کے 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا

0

دینہ: ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر دینہ پولیس کی بڑی کاروائی ،قتل ،اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 2مجرمان اشتہاری گرفتار ،شہریوں کا پولیس کو خراج تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سید حماد عابد ،ایس ڈی پی او حناء منور کی قیادت میں پولیس تھانہ دینہ کے ایس ایچ او ملک آصف اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ عبدالرحمن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2اشتہاری ملزمان مسعود اختر عرف مسعودا ساکن ہموالہ اور خرم شہزاد ساکن چکوہا دینہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مسعود اختر قبل ازیں قتل ،اقدا م قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین 10 مقدمات میں ملوث تھا جبکہ دونوں ملزمان ابھی تک قتل کے مقدمات میں اشتہار تھے ،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر عوام علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.