آر ایچ سی جلالپور شریف میں عملے کی کمی کیخلاف احتجاج، ہسپتال کا عملہ پورا کرو کے نعرے

0

جلالپوشریف: آر ایچ سی جلالپور شریف میں عملے کی کمی کے خلاف احتجاج، مظاہرین کے ہسپتال کا عملہ پورا کرو کے نعرے،ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر فوری ڈاکٹر تعینات کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں عملے کی کمی کے خلاف مظاہرین نے ہسپتال کا عملہ پورا کرو کے نعرے لگاتے احتجاج کیا۔ مظاہرین کے مطابق گزشتہ روز روڈ ایکسیڈینٹ میں زخمی ہونے والے 3افراد کو ابتدائی طبی امداد نہیں دی جاسکی، 3لاکھ آبادی کی تحصیل میں صرف ایک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہے۔آر ایچ سی جلالپور شریف میں صرف ایک ڈاکٹر ہے جو نیو اپوائنٹمنٹ ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم سے منڈی بہاؤالدین بھیجے جانے والے 30بیڈ فل فور واپس کیے جائیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ جہلم تک بڑھا دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.