جہلم

پلانٹ فار پاکستان خوشحال، مستحکم اور صحت مند ملک کی نوید ہے۔ ذوالفقار احمد، شرجیل شاہد

جہلم: پلانٹ فار پاکستان خوشحال، مستحکم اور صحت مند ملک کی نوید ہے اور موجودہ حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ملک کا بچہ بچہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہاراے سی جہلم ذوالفقار احمد اور اے سی سوہارہ شرجیل شاہد نے پودے لگانے کے حوالے سے تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صدر بار جہلم رانا محمد اورنگزیب اقبال،جوائنٹ سیکریٹری بار حلیم الرسول،اگزیکٹو ممبر بار راجہ توقیر کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ درخت آکسیجن کا قدرتی ذریعہ ہیں جس سے ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکتا ہے ۔ آج کا دن 20روزہ محکمہ جنگلات درخت لگاؤ مہم کا اہم حصہ ہے۔

ایس ڈی ایف او جہلم سید وقاص شاہ اور دیگر نے اے سی دفتر جہلم میں پودے لگانے کی تقریب میں حصہ لیا۔

شرکاء نے کہا ہے کہ جہلم کو سر سبز بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ضلع بھر نئے پودے اور درخت لگائے جائیں گے۔

ایس ڈی ایف او نے بتایا ہے کہ جہلم میں رواں سال لاکھوں پودے لگانا پلان میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close