سوہاوہ

سوہاوہ ٹائیگر فورس عوام دوست پالیسیوں کی ترجمانی کرتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید نے ٹائیگر فورس تحصیل سوہاوہ کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں کے متعلق انہیں بریفنگ دی۔

اے سی سوہاوہ ماریہ جاوید کا کہنا تھا کہ شہری اور تاجر برادری اس تاثر کو ختم کریں کہ ٹائیگر فورس کسی کو نقصان پہنچائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ وباء میں ٹائیگر فورس کے قیام کا مقصد عوام کو اس وباء سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے آگاہی دینا ہے جبکہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کے متعلق نشاندہی کرنے کی ذمہ داریاں بھی ٹائیگر فورس کو دی گئی ہیں جو کہ ٹائیگر فورس اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

اے سی سوہاوہ کا کہنا تھا کہ ہمارا کام شہریوں کے لیے سہولیات پیدا کرنا ہے اور کسی بھی مسئلے کی نشاندہی ہر انتظامیہ ٹائیگر فورس کی مدد کریگی اور گرانفروشی، تجاوزات سمیت شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ٹائیگر فورس اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔

انہوں نے تاجر برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ تاجر برادری ٹائیگر فورس کو اپنا دشمن نہ سمجھے ٹائیگر فورس صرف اور صرف حکومتی ایس او پیز کے متعلق آگاہی دینے کے لیے موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button