پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان جہلم روڈ پر موٹرسائیکلوں کے ٹکرانے سے 3 افراد زخمی

پنڈدادنخان جہلم روڈ پولیس اسٹیشن کے نزدیک دو تیزرفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے قریب دوموٹر سائیکلوں کی ٹکر سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے ،زخمی ہونے والوں میں محمد اشرف، شاہد ، طاہر نعیم شامل ہیں۔

شاہد کے سر میں شدید چوٹیں آنے اور ناک کی ہڈی ٹوٹ جانے پر اس کو سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button