جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، 5کس ناجائز اسلحہ کے ملزمان گرفتارپسٹلز30بور6عدد معہ20روندزبرآمد، 6کس منشیات فروش گرفتار 4کلو400گرام چرس اور20لیٹر شراب برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ASI خضر حیات تھانہ صدر نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ولید اسحاق عرف وحیدی ولد محمد اسحاق سکنہ چونترہ سے پسٹل30بور معہ4روندز اور ارسلان ظفر عرف سنی ولد ظفر اقبال سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے پسٹل30بور معہ3روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ASI ارشد محمود تھانہ صدر نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم سردار علی ولد محمد الیاس سکنہ کنتریلی جہلم سے پسٹل 30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIعامر حسین تھانہ منگلا کینٹ نے اقدام قتل کے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم ظفر محمود ولد علی شاہ سکنہ جلو چک دینہ سے 2عددپسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI طالب حسین تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی ولد منظور احمد سکنہ بھیرہ ضلع سرگودھا سے پسٹل 30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ASI نعیم اقبال تھانہ دینہ نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم مشتاق احمد ولد تاج محمد سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ سے 1کلو480گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 500روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI اظہر اقبال تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم جبران آصف ولد راجہ آصف سکنہ جنگو رڑیالہ سے 1کلو 420گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASI محمد اشفاق تھانہ ڈومیلی نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسرار ولد محمد الطاف سکنہ گوڑھااتم سنگھ سوہاوہ سے 1کلو260گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI محمد بلال تھانبہ ڈومیلی نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد محمود ولد لہراسب خان سکنہ گوڑھا اتم سنگھ سوہاوہ سے 280گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ASI نعیم اقبال تھانہ دینہ نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے تجمل اشفا ق عرف کاکا ولد محمد اشفاق سکنہ میرا دینہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI شوکت محمود تھانہ دینہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد صدیق اکبر ولد محمد یٰسین سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ سے 10لیٹر شراب اور رقم وٹک مبلغ 500روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close