ڈومیلی

العصر سکول سسٹم بڑاگواہ کیمپس میں سالانہ نتائج کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

ڈومیلی: العصر سکول سسٹم بڑاگواہ کیمپس میں سالانہ نتائج کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد،بچوں کی شاندار پرفارمنس۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقے بڑاگواہ میں قائم العصر سکول سسٹم میں سالانہ نتائج کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں بچوں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی سید ساجدعلی شاہ بخاری پرنسپل سرور شہید کالج گجرخان،ندیم انجم ڈائریکٹر سپیرٹ سکول دینہ تھے،انکے علاوہ راجہ راؤف کیانی جنرل کونسلر بڑاگواہ،چوہدری تصدق کسان کونسلر یوسی نگیال،راجہ ضیاء اللہ،راجہ نصرت کیانی،چوہدری صغیر پھگواڑی،راجہ ابرار کیانی،عدنان عاطف ایگزیکٹوممبر کے آئی یوتھ یوسی ججیال،شکیل کھٹانہ،راجہ عبدالجبار کیانی،راجہ جاوید کیانی ترکھانی میرا ،شیرازکیانی،نعمان کیانی سمیت مردوخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ننھی منی بچیوں نے مہمان خصوصی کوگلدستہ پیش کر کے خوش آمدید کیا۔

اسٹیج پر بچوں نے نعتیں ،نظمیں،ایک سوال ایک جواب کا پروگرام،پنجاب کی ثقافت پرٹیبلو اور استاد شاگرد ڈرامہ پیش کر کے شرکاء کے دل جیت لئے،مہمان گرامی نے نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے،اسکے علاوہ تمام ٹیچرز کو بھی سخت محنت کرنے پر شیلڈز سے نوازا گیا۔

سفیر حمزہ طاہر پرنسپل العصر سکول سسٹم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری ٹیم نے بہت محنت کی اورآ ج سوفیصد رزلٹ دیا،میں تمام والدین کا شکریہ اداکرتاہوں کہ جنہوں نے اپنے بچوں پر توجہ دی وقت پر سکول بھیجا اور چھٹی نہیں کروائی،اور کامیابی حاصل کی،سیدساجد علی شاہ بخاری نے بھی حدیث پیش کر کے تعلیم کے حوالے سے روشنی ڈالی۔

حمزہ بن امین ڈائریکٹر العصر سکول سسٹم نے نعرے لگاکر شرکاء میں جان ڈال دی،علامہ مولانا حافظ سعید ریاض نے دعائیہ کالمات سے تقریب کا اختتام کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button