جہلماہم خبریں

نیشنل فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم جہلم کیمپس کا قیام خوش آئند اقدام ہے۔ بریگیڈیئر وقار احمد

جہلم: نیشنل فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم جہلم کیمپس کے افتتاح سے نوجوانوں کو ملٹری کالجز میں داخلے میں تربیت اور آسانی ہو گی ۔ اس ادارہ کا قیام خوش آئند اقدام ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سٹیشن کمانڈر جہلم کنٹونمنٹ بریگیڈیئر وقار احمد نے ادارہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ادارہ کی انتظامیہ بچوں کو صحیح معنوں میں تربیت دے کر کے ملک و قوم کی خدمت کیلئے تیار کرے گی ۔

ادارہ کی ایڈمنسٹریٹر مسز میجر راشد اقبال اور پرنسپل میجر (ر) ہدایت اللہ نے کہا کہ ایک عرصہ سے جہلم میں اس قسم کے ادارہ کے قیام کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی نیشنل فورسز اینڈ کالج سسٹم کے قیام سے جہلم و گردونواح کے والدین کی یہ خواہش پوری ہو جائے گی ۔ ہم طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن دے کر اس قابل بنائیں گے کہ وہ ملک بھر میں ملٹری کالجز میں داخلہ کیلئے تیار ہو سکیں اور ملک و ملت کا نام روشن کر سکیں۔

انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ اپنے بچوں کی صحیح خطوط پر تربیت اور تیاری کیلئے انہیں نیشنل فورسز سکول اینڈ کالج چوہدری عبدالرشید روڈ ارسل ٹاؤن سعیلہ جہلم میں داخل کروائیں ۔ ادارہ کی قابل اور محنتی فیکلٹی انہیں ان شاء اللہ مایوس نہیں کرے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button