دینہاہم خبریں

بیگم کلثوم نواز ایک با ہمت اور بہادر خاتون تھیں ،مشکل وقت میں انھوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ راجہ افضل

دینہ: بیگم کلثوم نواز ایک با ہمت اور بہادر خاتون تھیں ،مشکل وقت میں انھوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ،سیاست میں ان کا بہت بڑا کردار تھا ، کلثوم نواز میرے لئے سگی بہن کی طرح تھی آج وہ ہم سے جدا ہو گئی ہے وہ ایک نیک اور جنتی خاتون تھیں ، ہم شریف فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر و ایم این اے راجہ محمد افضل خان نے سینئر صحافی رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بیگم کلثو م نواز اور جاوید ہاشمی نے جس طرح سیاست میں مشکل وقت کا مقابلہ کیا وہ ایک مثال ہے ،کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے آج مسلم لیگ (ن) ایک بہادر اور با ہمت خاتون سے محروم ہو گئی ہے ،جس طرح وہ سیاست میں بہادری سے لڑیں اسی طرح انھوں نے بیماری کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ،اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button