ڈومیلی کے علاقہ کوٹلی بہرام میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 6 سالہ بچہ قتل

0

ڈومیلی کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محنت کش کا 6سالہ بچہ گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ،گولی لگنے سے بچے کی چیخنے کی آوازیں آنے پر والد چھت پر پہنچا تو بچہ زخمی حالت میں پڑا تھا ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ،والدین پر غشی کے دورے ،گولی کہاں سے آئی کچھ پتا نہ چل سکا،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تھانہ ڈومیلی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ کوٹلی بہرام میں محنت کش محمد شہباز کا6سالہ بیٹا ارباز اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کے گلے میں آ لگی۔

بچے کی چیخوں کی آوازیں سنائی دینے پر والد محمد شہباز دوڑتے ہوئے جب اپنے گھر کی چھت پر پہنچا تو دیکھا کہ بچہ زخمی پڑا تھا جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر بچہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ گیا ،گولی کہاں سے آئی کیسے چلی کسی کو کچھ پتا نہ چل سکا۔

بچے کی ہلاکت پر والدین پر غشی کے دورے ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بچے کو پوسٹمارٹم کے بعد والدین کے حوالے کر دیا ،پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف رپورٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

والدمحمد شہباز کا کہنا تھا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے گولی کہاں سے مجھے کچھ پتا نہیں ،میرا بچہ چلا گیا مجھے انصاف دلایا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.