جہلم

جہلم میں صفائی، پودے لگانے اور لائٹس لگانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سی ایس آر کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پی ٹی سی تا جادہ چوک تک صفائی اور پودے لگانے ، لائٹس لگانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا، راٹھیاں تا جادہ چوک تک صفائی ستھرائی اور پلانٹ لگانے کی مہم میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان اور دیگر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر قائم پیٹرول پمپس بھی اپنے اپنے ایریاز میں صفائی اور پودے لگانے کی مہم میں اپنا قردار ادا کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کلین اینڈ گرین جہلم بنانے کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button