جہلم

نیشنل بینک سول لائن جہلم کا عملہ شہریوں کیلئے مصیبت بن گیا، پرانے نوٹ تبدیل کرنے سے انکاری

جہلم: نیشنل بینک جہلم کا عملہ پرانے نوٹ تبدیل کرنے سے انکاری، پھٹے ، دھلے ہوئے نوٹ بھی تبدیل نہیں کئے جاتے، نوٹ تبدیل کروانے کیلئے سٹیٹ بینک جائیں۔ عملہ کا موقف

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک سول لائن کا عملہ شہریوں کیلئے مصیبت بن گیا ہے غریب شہری جن کی دن رات کی کمائی ہی پانچ سو یا ایک ہزار ہوتی ہے ان کے نوٹ اگر کبھی بارش میں بھیگ جائیں ، یا پھٹ جائیں تو نیشنل بینک سول لائن کا عملہ ان کو تبدیل کرنے سے صاف انکار کردیتا ہے اور شہریوں کو اسٹیٹ بینک اسلام آباد جانے کا مشورہ دیتا ہے۔

شہریو ں کا کہنا ہے کہ ہم ہزار پانچ سو تبدیل کروانے کیلئے دوہزار کرایہ لگا کر اسلام آباد جائیں تو ہم کو نقصان ہی ہو گا ، حالانکہ نیشنل بینک کا براہ راست تعلق اسٹیٹ بینک سے ہے وہ نوٹ تبدیل کر سکتا ہے لیکن ہٹ دھرم عملہ نوٹ تبدیل کرنے سے صاف انکاری ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلی حکام کو اس حوالے سے نیشنل بینک سول لائن جہلم کے خلاف ایکشن لینا چاہیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button