جہلم

جہلم میں گیس کی بندش جاری،گیس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا

جہلم: شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس کی بندش جاری،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا، عوام سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں غیر اعلانیہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کے دن رات کا سکون غارت کرکے رکھ دیا، کاررباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ، گھریلو خواتین کی جانب سے شام ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتاہے جو صبح 10 بجے تک برقرار رہتا ہے جس کیوجہ سے خواتین کو گھروں کے اندر کھانے تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے ، محنت کش دن بھر محنت مزدوری کرنے کے بعد حاصل ہونے والی اجرت تندور اور ہوٹل مالکان کے حوالے کرکے بیوی بچوں کے لئے ناقص و غیر معیاری مضر صحت کھانے گھروں میں لیکر جاتے ہیں جس کے استعمال سے چھوٹے چھوٹے بچے اور بزرگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان ، وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بند کو فوری ختم کیا جائے اور کم پریشر کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہری اپنے بچوں کو گھروں میں کھانے تیار کرکے فراہم کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button