مہنگائی اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک جا ری ہے۔ ڈاکٹر قاسم محمود

0

جہلم: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق مہنگائی اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں 16اگست کومنگلا روڈ دینہ کے مقام پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود اور ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ ظفر اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے نام پر تحریک انصاف کو ووٹ دیا لیکن ایک سال بعد ہی تحریک انصاف کے دعوے ہوا میں اُڑ گئے ، عمران حکومت میں آنے سے پہلے حکمرانوں کو چور کہتے تھے لیکن اب برسراقتدار آ کر عوام کو چور کہہ رہے ہیں ، عوام اب اُمید بھری نظروں سے سراج الحق کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی ترجمان اور ان کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے ، حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی صحت ، تعلیم ، غرباء و مساکین کی امداد ، رمضان راشن اور دوسرے عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبے ملک کے طول و ارض میں جاری ہیں ، عوام اب سب پارٹیوں کو آزما چکے ہیں ، ایک موقع جماعت اسلامی کو بھی دیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.