کھیوڑہ

کھیوڑہ میں واٹر سپلائی کے مختلف جگہ مین وال عرصہ داراز سے لیک، شہری گندا پانی پینے پر مجبور

کھیوڑہ: شہر میں واٹر سپلائی کے مین وال لیکج دوسری طرف مین ہول گندگی سے بھرے ہوئے ہیں اور گندا پانی واٹر سپلائی کی لائنوں میں داخل ہو کر شہریوں کے گھروں تک پہنچ رہا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا شدید خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں واٹر سپلائی کے مختلف جگہ مین وال عرصہ داراز سے لیک ہیں اور مین ہول بھی اوپن بنے ہوئے ہیں اور واٹر سپلائی کے مین ہول اوپن ہونے کی وجہ سے گندگی سے بھرے پڑے ہیں۔

شہر میں پانی کی سپلائی جب بھی بحال ہوتی ہے تو وال لیک ہونے کی وجہ سے مین ہول میں موجود گندگی کے ساتھ پانی مکس ہو جاتا ہے اور وہی گندا پانی دوبارہ واٹر سپلائی کی لائنوں میں مکس ہوتا ہے اور گندا پانی پھر شہریوں تک پہنچتا ہے اور گندا پانی پینے سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے چیئرمین ملک فیصل عباس اعوان وائس چیئرمین ملک شوکت حیات سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر واٹر سپلائی کے وال مرمت کر کے مین ہول کی تعمیر کر کے اوپر کور فکس کروائیں تاکہ شہریوں کو پینے کے لیے صاف پانی مل سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button