دینہ

سابق کونسلر میونسل کمیٹی دینہ سید فیاض انور رضوری ہڈالہ سیداں میں انتقال کر گئے

دینہ: معروف شاعر سیّد خورشید انور رضوی آف اسلام آبادکے چھوٹے بھائی،سیّد راشد عباس(سابق کرکٹر)، سیّدکاشف عباس(جی ایم اے آر وائی ٹی وی) لاہور اورسیّد دانش عباس کے والد محترم،سماجی شخصیت سیّدشاھد ظہیر رضوی آف اسلام آباد،سیّد نجم الحسن رضوی،سیّد نوید الحسن رضوی کے چچا جان،سیّد فرخ عباس آف اسلام آباد اور سابق کونسلر سیّد وصی علی ھڈالہ سیّداں کے سسرسیّدفیاض انور رضوی(سابق کونسلر بلدیہ دینہ)گزشتہ روز رضائے الٰہی سے ھڈالہ سیّداں دینہ میں انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ مولانا باقر حیدری خطیب جمعہ و جماعت جامع مسجد صاحب الزماں ھڈالہ سیّداں کی اقتدا میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ،کونسلر صاحبان ،وکلاء ،ڈاکٹر زاور سماجی ومذہبی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مرحوم سیّد فیاض انوررضوی کی رسم قُل خوانی 2فروری بروز جمعہ دن2:30 بجے رہائش گاہ سیّد شاہد ظہیر رضوی ھڈالہ سیّداں میں ادا کی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button