جہلماہم خبریں

ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی 71واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ، ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان ، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر وقار حسین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید مصطفیٰ تنویرنے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر پولیس، ایلیٹ فورس ،ریسکیو 1122 اور محکمہ شہری دفاع کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

پرچم کشائی کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد محمود، اے ڈی سی جی بلال فیروز، اے ڈی سی ایف ربنواز منہاس، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات، سی ای او ایجوکیشن، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس، ایس ڈی ایف او سدھیر مغل سمیت سرکاری افسران اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعددا میں شرکت کی۔

پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہاکہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی امانت ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہم قائد کے فرامین اور اقبال کے خیالات کی روشنی میں اپنے روشن مستقبل کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے کہاکہ 14اگست قیام پاکستان کا دن ہے اور قوم اسی جذبہ اور عزم کے ساتھ قائد اور اقبال کے خوابوں کے حصول کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حل کیلئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل ایک متوازن سوچ کے ساتھ پاکستان کی تعمیر کرے اورحقیقت پسندی کے ساتھ قائد کے فرمودات کو مشعل راہ بنا ئے ۔ 14 اگست تجدید عہد کے دن ہے کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ان کے نقش قدم پر چل کر ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ آزادی کی قدر وہی جان سکتاہے جو غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہواہو اوریہ ہم پر ہمارے رب کا احسان عظیم ہے کہ ہم آزاد فضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں اور ملک کا دفاع اسقد قوی اور مضبوط ہے کہ ہمارا دشمن ہمیں میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔پرچم کشائی کی تقریب کے بعد نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء او ر طالبات میں اعزازی انعامات تقسیم کئے گئے ۔

تقریب میں جشن آذادی کا کیک کاٹنے کے بعد ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ، ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے میجر اکرم شہید نشان حیدر کی یاد گار پر پھولوں کے گلدستے رکھے اور شجری مہم کا آغاز کرتے ہوئے اکرم شہید پارک میں پودے لگائے ۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات، میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر چوہدری خالد محمود، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر شاہد سہیل کے ہمراہ سول ہسپتال جہلم گئے اور جشن آزادی کی خوشی میں مریضوں میں تخائف تقسیم کئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button