پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کارکنوں کی جماعت ہے فصلی بٹیروں کی نہیں۔ ملک عبید انوار

0

کھیوڑہ: پا کستان تحریک انصاف نظریاتی کارکنوں کی جماعت ہے فصلی بٹیروں کی نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کو کسی کے آنے اور جا نے سے کوئی فرق نہیں پڑتا دوسری پا رٹیوں سے آئے ہو ئے لوگوں کی حیثیت صرف ایک ورکر کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق شمالی پنجاب کے آرکنا ئزر ملک عبید انوار نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی جما عت ہے اور پاکستان تحریک انصاف میں پرانے اور محنتی ورکروں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے ،پی ٹی آئی کھیوڑہ میں فصلی بٹیروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جو لوگ دائیں بائیں سے آئے ہیں ان کا پارٹی میں صرف ایک ورکر کا رتبہ ہے اس کے لیے کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے سب فصلی بٹیروں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونا شروع کر دیا ہے ،مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑ دینے والے پی ٹی آئی کے سا تھ کیا مخلص ہوں گے ،پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم میں چوہدری فواد حسین کی قیادت میں متحد ہے اور پی ٹی آئی ضلع جہلم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے 2010میں پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کیا اور ابھی تک پاکستا ن تحریک انصاف کا حصہ ہوں ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور ڈٹ کر مقابلہ کیا سیا ست کر نے کے لیے بندے میں سیا سی بصیرت کا ہونا بہت ضروری ہے مجھ پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کے وہ خود کیا چیز ہیں میں نے اپنی 10سالہ سیا ست میں کبھی کسی کے سا تھ کوئی زیا دتی نہیں کی ہمیشہ علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا اور میری کوشش ہوتی ہے کہ علاقہ کی عوام کے لیے کچھ کر سکوں میں نے کبھی تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ نہیں دیا۔

انہوں نے آخر میںکہا کہ کھیوڑہ کے باسیوں کی خد مت کرنا اپنا مشن سمجھتا ہوں اور آئندہ بھی اس مشن کو جا ری رکھوں گا، میرے مخالفین میری بڑھتی ہو ئی شہر ت کی وجہ سے حواس با ختہ ہو چکے ہیں اور میرے خلاف جھوٹے پروپگینڈے کر رہے ہیں لیکن اس سے میری ذات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، میرے دروازے کھیوڑہ شہر کے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.