پنڈدادنخان اور حلقہ این اے 63کی سیاسی صورتحال — تحریر: زاہد حیات

0

پنڈدادنخان اور این اے تریسٹھ کی صورت حال کچھ مبہم سی ہے ۔ چوہددری فواد جو کہ اس حلقے میں ایک بہت ہی طاقتور شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں اور پورا حلقہ جانتا کہ وہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور بلاشبہ ان کا عوامی رابطہ بھی دوسرے امیدواروں سے بہت بہتر ہے ۔ بہت ساری مصروفیات کے باوجود وہ کامیابی سے اپنے حلقے کو ٹائم دینے میں کامیاب ہیں۔

چوہدری نذر گوندل بھی اس معاملے میں کافی کامیاب اور اپنے حلقے کے عوام کے درمیان موجودہ ایم پی اے ہر غمی خوشی میں مل ہی جاتے لیکن چوہدری فواد کے سوا اس حلقے کے سیاست دان شاید ابھی تک تیل دیکھو اور تیل کی دھار دیکھو والی پالیسی پر عمل پیرا نظر آتے۔

نوابزادہ مطلوب مہدی کو کچھ ذرائع کا یہ دعوی ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینے میں دشواری پیش آرہی ہے لیکن سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا ۔ بہت سے امیدوار ایسے بھی ہیں جن کو شاید ابھی تک خود بھی نہیں پتہ کے وہ کون سے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے جا رہے ہیں ، اس حلقے سے چوہدری فواد پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار یہ بات تقریبا پکی ہے۔

کچھ ذرائع یہ بھی دعوی کرتے کہ اگر نوابزادہ مطلوب مہدی کو ٹکٹ نا ملا تو وہ آزاد حیثیت میں بھی انتخابات میں حصہ لیں گے اور اگر ایسا ہوا تو یہ بات واضح ہے کہ وہ کمزور ہرگز نہیں ہوں گے۔ ضلع چیئرمین اور یوسی چیئرمینوں کی مدد سے وہ ایک مظبوط گروپ تشکیل دے سکتے ہیں اور ایسی صور ت حال میں ان کو پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے باغی لوگوں کی بھی بھر پور حمایت حاصل ہوگی اور اس آزاد حیثیت میں چوہدری عابد جوتانہ بھی ان کے ساتھ ایم پی اے آسکتے، ایسی صور ت حال میں یہ گروپ اور بھی مظبوط ہو جائے گا۔

تحریک انصاف اس حلقے سے صوبائی امیدواروں کے معاملے میں چھپ چھپائی کا کھیل کھیل رہی ہے، راجہ شاہ نواز سے لے کر راجہ افتخار شہزاد تک اور سید شمس حیدر سے لے حاجی ناصر للِہ تک تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور چھپن چھپائی کا یہ کھیل ان کے لیے اس حلقے میں بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ یہی صورت حال ایم این کی سطح پر مسلم لیگ کی ہے لیکن یہ ایک حقیقت کہ ابھی تک اس حلقے میں چوہدری فواد سب سے مظبوط اور آگے نظر آتے ہیں۔

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.