ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی کے علاقہ پدری میں 2 موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر، 1 نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

ڈومیلی: نواحی علاقہ میں 2موٹر سائیکلوں کی خوفناک ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی، ہسپتال منتقل، شدید زخمی کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

۔تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی علاقہ پدری کے قریب 2تیز رفتار موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے سے خوفناک ٹکر ہو ئی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان محمد اسماعیل ولد محمد فیاض سکنہ بھاٹی زیر داخلی پدری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 2نوجوان محمد وقاص اور محمد احسن سکنہ ڈھوک شیریاں داخلی پدری شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ان کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button