جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں ڈینگی کے بعد کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہو گئی، فعال کیسز کی تعداد 4 رہ گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید کوروناوائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس وقت ضلع بھر میں 4 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جن میں کوروناوائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 134941 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2750 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2670 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کوروناوائرس سے 76 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کوروناوائرس کے مشتبہ 73564 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1267 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کوروناوائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکوروناوائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.73 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 73 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 792844 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

اب تک ضلع بھر میں ڈینگی کے 26 مثبت کیس رپورٹ ہوئے، اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آوٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button