پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں 10 سالہ بچہ دریائے جہلم میں ڈوب گیا

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں بچہ دریائے جہلم میں ڈوب گیا، 10سالہ بچے کی لاش ریسکیو 1122نے نکال لی، لاش والدین کے حوالے کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے مضافاتی قصبے جھگیاں ملک میں دس سالہ بچہ دریا میں ڈوب گیا ، بچے کی والدہ دریائے جہلم کے کنارے کپڑے دھوتی رہی جبکہ بچہ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔دس سالہ بچے کی لاش دو گھنٹے کی تگ و دو کے بعد ریسکیو 1122نے نکال لی۔

یاد رہے کہ پنڈدادنخان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دریائے جہلم چار بچے نگل گیا ، ڈوبنے والے تمام بچوں کی عمر 10 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button