ویلڈن پولیس سٹی چوکی دینہ،گمشدہ بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا

0

دینہ: ویلڈن پولیس سٹی چوکی دینہ ،گمشدہ بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا ،والدین کی پولیس کو دعائیں ،گمشدہ بچے کی تصویر کو پولیس کی جانب سے سوشل میڈیاء پر وائرل کیا گیا جس سے والدین کی شناخت ہو سکی ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پولیس سٹی چوکی دینہ کو ایک بچہ ملا جو اپنا نام بھی نہ بتا سکتا تھا بچے کے والدین کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی مگر کچھ پتا نہ چلا جس پر ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ سب انسپکٹر عبدالرحمن کو بچے کو اس کے والدین سے ملانے کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت جار ی کی۔

پولیس کی جانب سے سوشل میڈیاء پر اس بچے کی تصویر کو وائرل کیا گیا جس سے بچے کے نانا طاہر اسلام ساکن محلہ معصوم شاہ دینہ کی شناخت ہوئی پولیس نے بچے کے نانا کو بچے کے بارے میں آگاہ کیا اور بعد ازاں پولیس سٹی چوکی دینہ میں بچے کو اس کے نانا کے حوالے کر دیا گیا ،بچے کے نانا کی پولیس کو ڈھیروں دعائیں دی اور شکریہ ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.