جلالپورشریف کے گاؤں ڈھیری آرائیاں میں بجلی کی لٹکتی تاریں موت بانٹنے لگیں

0

جلالپورشریف کے نواحی گاوًں ڈھیری آرائیاں کے مقام پر واپڈا کی انتہائی نااہلی کی وجہ سے 4کور کیبل لوہے کے مین گیٹ سے لٹکتی ننگی تار جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے اعلیٰ احکام نوٹس لیں، سب ڈویژن پننوال واپڈا ملازمین کا منہ بولتا ثبوت ہے اللہ نہ کرے اگر میرے بچوں کو کوئی جانی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار آئیسکو سب ڈویژن پننوال کے اہلکار اور افسران ہونگے، ناہیداخترذوجہ محمد نصیرسکنہ ڈھیری آرائیاں۔

ناہید اختر ذوجہ محمد نصیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کئی عرصہ سے یہ فورکورکیبل میرے گھر کے لوہے کے مین گیٹ کے اوپر ننگی پڑی ہیں اللہ نہ کرے اگر اس کیبل کی وجہ سے میرا کوئی جانی نقصان ہوا تواس ذمہ دار واپڈا پننوال ہوگا کیٔ مرتبہ ہم نے واپڈا ملازمین کو بتا چکے ہیں مگر واپڈا ملازمین ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری ڈویژنل آفیسر راولپنڈی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پروز اپیل ہے کہ موقع پر آکر فیصلہ کرے کہ واپڈا پننوال کے ملازمین کس طرح عوام کو موت کی دعوت دیں رہے ہیں جبکہ گلی محلوں میں چھنڈیوں کی طرح ننگی تاریں لٹکتی نظر آتی جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں،فل فلور نوٹس لیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.