جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرجہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،4ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے سرفراز احمد ایس آئی نے دوران گشت و سرچ آپریشن ملزم عمران علی ولد امداد حسین قوم شیخ سکنہ کالا گجراں جہلم سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ سول لائن کے عمر حیات اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ناصر محمودولد غلام حسین قوم اعوان سکنہ محلہ رمضان پورہ جہلم سے خنجر برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ صدر کے محمد عمران ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال اسلحہ منشیات و بدرویہ گان ملزم آفتاب حمدانی ولد غلام حمدانی قوم کشمیری سکنہ نزد دربار پیر عظمت سرکار کالا گجراں جہلم سے پسٹل 30بور معہ 02روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ صدر کے غلام مجتبٰی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عامر شہزاد ولد گلزار احمد قوم شیخ سکنہ میر پوریاں ولی گلی کالا گجراں سے ریوالور 32بور معہ 4روندبرآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ چوٹالہ کے محمد ادریس اے ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ ڈرائیور عبداللہ خان ولد محدم قربان سکنہ نوگراں جہلم نے ٹریکٹر ٹرالی نمبری JMS/19میسی 260برنگ گرین پر بذریعہ ڈیک انتہائی اونچی آواز میں گانے لگا کر ارتکاب جرم کیاہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button