جہلم

میاں عاطف کی برطرفی بارے حکومتی فیصلہ کو درست قرار دیتے ہیں۔ مفتی رشید احمد ارشد الہاشمی

جہلم:جامعہ عثمانیہ تعلیم الاسلام جکر کے مہتمم اور خانقاہ ہاشمیہ مسجد امت رسول کے خطیب استاذ العلماء مولانا مفتی رشید احمد ارشد الہاشمی نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میاں عاطف کی برطرفی بارے حکومتی فیصلے کو درست قرار ددے دیا۔

انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر 1974ء کو مفکر اسلام مولانا مفتی محمود نے قومی اسمبلی میں اور آج ان کے فرزند قائدملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن نے علماء اور مسلمانوں کے تعاون سے تحفظ ختم نبوت کی پاسبانی کا حق ادا کردیا۔ کروڑوں پاکستانی اور ڈیڑھ ارب تک دنیا بھر کے مسلمانوں کی اس مبارک مشن کو تائید حاصل ہے۔

مفتی رشید احمد ارشد الہاشمی نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے آقا کی ختم نبوت کے تحفظ کی اپیل کی ہے اور کفرنوازی کو دنیاداری کیلئے منافقت قرار دیا اور حکومت، فوج پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی حفاظت اور نصرت کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button