جہلم

پیپلزپارٹی سابقہ روایات کی طرح اس دفعہ بھی ملک گیر جماعت بن کر سامنے آئے گی۔ چوہدری تسنیم ناصر

جہلم: پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور ملک کی غریب عوام کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ثابت کیا ہے کہ ملک کے مال کو ہڑپ کرنے والے آج سڑکوں پر بھاگ رہے ہیں اورعوام کی خدمت کرنے والوں کے نام کو آج بھی عوام احترام سے لیتی ہے اور ان کے ادوارمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور پاکستان کا نام سربلندکیا۔ شہید بی بی کا جاری منصوبہ بے نذیرانکم سپورٹ پروگرام نے غریبوں کو سرمایہ داروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے نجات دلائی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جہلم کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال امیدوار NA66جہلم ، رخسانہ کوثر ضلعی صدر (خواتین) ، آصف زمان ڈار ضلعی کوآرڈینیٹر ، سید آصف حیدر امیدوار پی پی 27 نے شہید بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ کا کیک ضلعی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی کے دفتر میں کاٹنے کے بعد ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری تسنیم ناصر اقبال ضلعی صدر و امیدوار ایم این اے ، محمداشتیاق پال ، رخسانہ کوثر ، سید آصف حیدر جلال پور شریف امیدوار ایم پی اے ، کاشف اسلام ایڈووکیٹ ا میدوار ایم پی اے نے مل کر کیک کاٹا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی سابقہ روایات کی طرح اس دفعہ بھی ملک گیر جماعت بن کر سامنے آئے گی اور دکھی انسانیت کی خدمت کرکے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے شکنجے سے باہر نکالے گی۔

مقررین نے کہا کہ بھٹو شہید اور محترمہ کے فلسفے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا اور شہید بھٹو ، بے نذیربھٹو پاکستان کے وہ لیڈر تھے جسے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالمی طاقتیں بھی عظیم لیڈر مانتے تھے۔سالگرہ کی اس تقریب میں جیالوں نے بھرپور شرکت کی اور ضلع جہلم میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کرنے کا عندیہ دیاتاکہ ضلع جہلم کی مایوس عوام کی خواہشوں کو شرمندہ تعبیر کرسکیں اور ان کی محرومیوں کا ازالہ کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button