جہلم

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو دینے کا فیصلہ کرلیا

جہلم: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو دینے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی کمشنرزماہانہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے کلیئرنس رپورٹس لینے کے پابند ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات ایک مرتبہ پھر ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

انتہائی باوثو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور، راولپنڈی کے اضلاع کو ماہانہ 150اسلحہ لائسنس اور فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، ڈی جی خان کوماہانہ 100اسلحہ لائسنس جاری کرنے کاکوٹہ ملے گا جبکہ جہلم سمیت دیگر اضلاع کو ماہانہ 50 اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوگا، ڈپٹی کمشنرزماہانہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے کلیئرنس رپورٹس لینے کے پابند ہونگے اور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کیلئے ٹھوس وجوہات بھی بتانا ہوں گی، بغیرٹھوس وجہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرکاعملہ برطرف ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے بعدماہانہ رپورٹس محکمہ داخلہ کوبھجوانا ضروری ہونگی، محکمہ داخلہ پنجاب کسی بھی شخص کا اسلحہ لائسنس منسوخ کرسکے گا۔

ذرائع اسلحہ لائسنس معاملے پرڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں متعلقہ ضلع کاپولیس آفیسر،اسپیشل برانچ افسر و دیگر اداروں کے افسران شامل ہوں گے، کمیٹی ماہانہ اجلاس کر کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button