روہتاس روڈ جہلم سے گزرنے والے ہیوی ٹرک ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے لگے

0

جہلم: روہتاس روڈ سے گزرنے والے ہیوی ٹرک ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے لگے۔ عوامی حلقے سراپا احتجاج۔

ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق صبح سات سے شام سات بجے تک ملوٹ سٹون کرش مشینوں سے آنے والے ان ٹرکوں کے گزرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی،چند ہفتوں کے بعد دوبارہ وہی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس سے قبل ٹریفک پولیس نے کچھ عرصہ تک ان کے خلاف کارروائی کی جس سے دن کے اوقات میں ان کا گزر کم ہوگیاتھا،مگر اب پھر پہلے جیسی صورتحال ہو گئی ہے اور بجری سے بھرے یہ ٹرک صبح سات سے شام سات بجے تک پابندی کے اوقات میں بھی گزر رہے ہیں جن کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،کیونکہ اب دوبارہ حادثات کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذمہ دار اداروں کو حکم صادر فرمائیں کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ہیوی ٹرکوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں تاکہ ان کی حوصلہ شکنی ہو اور آئے روز ہونے والے حادثات سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.