جہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا دورہ سول کلب جہلم، صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش کرنے کی ہدایات دیں

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا دورہ سول کلب جہلم، صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش کرنے کی ہدایات دیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ملک ساجد کے ہمراہ سول لائنز جہلم پر واقع آفیسرز سول کلب کا تفصیلی دورہ کیا، وہاں جاری تعزین و آرائش کے اقدامات کو دیکھا، انہوں نے سول کلب کو صاف ستھرا بنانے اور اسے مزید وسیع کرنے کے لئے چیف آفیسر کو ہدایات دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کلب میں موجودلان/گراؤنڈ کی صفائی کروانے ، گھاس کو ہموار کروانے کا کہا ہے جبکہ وہاں موجود سوکھے درختوں کو نکلوانے اور نئے پودے لگانے کے لئے ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر مغل کو کہا۔

اس موقع پر انہوں نے سول کلب کے سنوکر کلب، سینٹرل ہال ،کمروں اور لان سمیت مختلف جگہوں کا دورہ کیا صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور معیار میں مزید بہتری لانے کی بھی ہدایت دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button