سوہاوہ

اوپن یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو مشقی اوقات نامہ اور ٹیوٹر کی اطلاع تاحال نہیں ملی

سوہاوہ: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ، سمسٹر خزاں 2017ء کے ایم اے ’’اردو‘‘ کے طلبا ء و طالبات کو مشقی اوقات نامہ اور ٹیوٹر کی اطلاع تاحال نہیں ملی ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں معمول کے مطابق تمام سطح کے کورسز میں سمسٹر خزاں 2017ء کے داخلے مکمل ہوئے طلباء وطالبات کو کتابیں وغیر ہ موصول ہو چکی ہیں لیکن ایم اے ’’اردو ‘‘کے طلباء وطالبات کو ابھی تک صرف کتابیں اور مشقی سوال نامے ہی موصول ہوئے ہیں جبکہ ایم اے ’’اردو ‘‘ کی مشقیں جمع کرانے کا اوقات نامہ اور ٹیوٹر ز کے تقرری نامے تاحال باقی ہیں جس کی وجہ سے طلباء و طالبات میں ایک پریشانی پائی جاتی ہے ۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم سمسٹر خزاں 2017ء میں داخلہ لینے والے ایم اے اردو کے طلباء و طالبات نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے مذکورہ صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اگلا سمسٹر بہار 2018ء بھی شروع ہونے والا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button